.

آذر بائیجان کے سفر کے خواہش مند سعودیوں کے لیے خوش خبری

آذر بائیجان کا تین دن میں آن لائن ویزہ حاصل کرنے کی سہولت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی حکومت وسطی ایشیائی ریاست آذر بائیجان کا سفر کرنے کے خواہش مند شہریوں کے لیے ایک نئی سہولت شروع کی ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے آذر بائیجان کا آن لائن ویزہ جاری کرنے کا ایک نیا پروگرام شروع کیا ہے۔ 10 جنوری 2017ء سے شروع کردہ اس پروگرام کے ذریعے آذر بائیجان جانے والے سعودی شہری ’آصان ویزا‘ پرسسٹم پر رجسٹرڈ ہونے کے بعد تین روز میں ویزہ حاصل کرسکتے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے ڈائریکٹر تعلقات عامہ میجر جنرل ڈاکٹر محمد بن عبداللہ المرعول نے بتایا کہ وزارت داخلہ کو وزارت خارجہ کی طرف سے ایک برقی مراسلہ ملا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آذربائیجان کے ایوان صدر کی طرف سے سعودی شہریوں کو آن لائن ویزہ فراہم کرنے کی سہولت کی منظوری دی گئی ہے۔ اب جمہوریہ آذر بائیجان کا تیس روزہ وزٹ ویزہ تین دن کے اندر اندر آن لائن رجسٹریشن سے حاصل کیا جاسکے گا۔