.

اردن کا F-16 طیارہ سعودی عرب میں گر کر تباہ ، ہوا باز محفوظ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اردن کا ایک F-16 لڑاکا طیارہ فنی خرابی کے باعث جمعے کے روز سعودی عرب کے صوبے نجران میں گر کر تباہ ہو گیا۔ اردن کی مسلح افواج کی جنرل کمان کے ذمے دار عسکری ذریعے کے مطابق حادثے میں طیارے کا ہوا باز محفوظ رہا۔

عسکری ذریعے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی اراضی میں گرنے والا اردن کی رائل ایئرفورس کا مذکورہ F-16 طیارہ سعودی عرب کے زیر قیادت عرب فوجی اتحاد کے مشن میں شریک تھا۔ طیارے کا ہوا باز فرسٹ لیفٹننٹ عدنان نعيم عبدالعزيز نباص پیرا شوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر سعودی عرب کی سرزمین پر اتر گیا۔ اردنی ہوا باز آج شام وطن واپس لوٹے گا۔