حاکم دبئی نے نظم وضبط کی نئی قابل تقلید مثال قائم کر دی

سڑک پار کرنے کے لیے شیخ محمد دیگر شہریوں کے ساتھ گرین سگنل کا انتظار کرتے رہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

دبئی کے حکمران محمد بن راشد المکتوم نے وی آئی پی کلچر کے نام پر گاڑیوں کی فوج رکھنے والے حکمرانوں کو آئینہ دکھا دیا۔ شیخ محمد بن راشد المکتوم زیبرا کراسنگ سے سڑک عبور کرنے کے لیے گرین سگنل کا انتظار کرتے رہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو گئی۔ سڑک پار کرنے کے لیے شیخ محمد نے دیگر شہریوں کے ساتھ گرین سگنل کا انتظار کر کے نظم وضبط کی نئی مثال قائم کر دی۔ انہوں نے بتا دیا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے۔

گذشتہ روز انہوں نے دبئی میں خطرناک انداز میں گاڑی چلانے والے افراد کو ایک ماہ تک روزانہ چار گھنٹے تک سڑک کی صفائی کرنے کی سزا بھی دی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں