شاہ سلمان کی ایشیائی ملکوں کے دورے کے پہلے مرحلے میں ملائشیا آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز ایشیائی ملکوں کے سرکاری دورے کے پہلے مرحلے میں ملائشیا پہنچ گئے ہیں۔ روانگی سے قبل انھوں نے مملکت کے انتظامی امور کی نیابت ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف کے حوالے کی۔ کوالالمپور کے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال ملائشین وزیر اعظم محمد نجیب عبدالرزاق، وزیر دفاع ھشام الدین حسین اور دیگر اعلی ملائشین حکام نے کیا۔

اس موقع پر کوالالمپور میں سعودی عرب کے سفیر فھد بن عبداللہ الرشید سمیت سفارت خانے کا عملہ بھی موجود تھا۔ خادم الحرمین الشریفین کو ائرپورٹ سے ملائشین پارلیمنٹ ایک بڑے قافلے کی صورت میں سرکاری اعزاز کے ساتھ لے جایا گیا۔

خادم حرمین ملائیشیا کی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ ان میں سیاسی، اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبے میں شراکت داری کو بڑھانا اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دورے میں دونوں ملکوں کے درمیان متعدد سیاسی، اقتصادی اور تجارتی معاہدوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔

ایک ماہ کے اس طویل دورے میں سعودی فرماں روا سات ممالک جائیں گے۔ ان میں ملائشیا کے علاوہ انڈونیشیا، برونائی، جاپان، چین اور مالدیپ شامل ہیں۔ دورے کے اختتام پر شاہ سلمان اردن پہنچیں گے جہاں وہ دارالحکومت عَمّان میں عرب سربراہ اجلاس میں اپنے ملک کے وفد کی قیادت کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں