غزہ سے فائر کیا گیا راکٹ اسرائیل کے جنوبی علاقے میں جاگرا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

غزہ کی پٹی سے فائر کیا گیا ایک راکٹ یا مارٹر سوموار کو علی الصباح اسرائیل کے جنوبی علاقے میں جا گرا ہے لیکن اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’غزہ کی پٹی سے فائر کیا گیا یہ راکٹ ایک کھلی جگہ میں گرا ہے اور اس سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا ہے‘‘۔ اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے جس جگہ راکٹ گرا ہے،اس کی مکمل تلاشی لی ہے اور اس کے ٹکڑے اکٹھے کر لیے ہیں۔

اس ماہ کے اوائل میں اسرائیلی فوج نے ایک راکٹ حملے کے جواب میں غزہ پر فضائی حملے کیے تھے اور ٹینک سے گولہ باری کی تھی جس سے تین فلسطینی زخمی ہو گئے تھے۔

اسرائیل کے انتہاپسند وزیر دفاع ایویگڈور لائبرمین نے 16 فروری کو غزہ کی حکمراں جماعت حماس کو خبردار کیا تھا کہ اگر مستقبل میں فلسطینی علاقے کی جانب سے کوئی اشتعال انگیزی ہوئی تو اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں