شامی رجیم پر پابندیاں، سلامتی کونسل میں آج رائے شماری

روس کی جانب سے شام مخالف قرارداد ویٹو کیے جانے کا امکان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شام میں بشار الاسد کی فوج کی جانب سے نہتے شہریوں پر جنگ کے دوران کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے جرم میں سلامتی کونسل میں شام پر ممکنہ پابندیوں کے لیے آج رائے شماری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل میں آج منگل کوایک مسودہ قرارداد پر رائے شماری کرائی جائے گی جس میں شام پر پابندیوں کا فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب روس نے شام کے خلاف قرارداد کو ویٹو کرنے کی دھمکی دی ہے۔ اگر روس کی طرف سے شام پر پابندیوں کی قرارداد ویٹو کی گئی تو اس نوعیت کی 7 ویں قرارداد ہوگی جسے ویٹو کردیا جائے گا۔

شامی اپوزیشن کے مندوب نصر الحریریی نے کہا ہے کہ شام میں دیر پا قیام امن کے خواہاں ممالک کو چاہیے کہ وہ ملک میں حقیقی سیاسی عمل کے آغاز کے لیے شامی حکومت پر دباؤ ڈالیں۔

نصر الحریری نے کہا کہ آج منگل کو ان کی ملاقات روسی وفد کے ساتھ بھی ہو رہی ہے۔ ہم توقع رکھتے ہیں کہ یہ ملاقات بھی شامی قوم کے لیے سود مند ثابت ہوگی اور ہم اس ملاقات میں بھی اپنا موقف کھل کر پیش کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں