.

عرب اتحادی فوج کی بمباری، صنعاء میں باغیوں کا اسلحہ ڈپو تباہ

حوثی باغی آپس میں لڑ پڑے، فائرنگ سے چار ہلاک، متعدد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی قیادت میں باغیوں کی سرکوبی میں مصروف عرب اتحادی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعاء میں بمباری کرکے حوثی باغیوں کا ایک بڑا اسلحہ ڈپو تباہ کردیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق گذشتہ روز مغربی صنعاء میں شاہراہ 60 پر واقع فضائیہ کالج اور اس سے ملحقہ آڈیٹوریم پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں وہا پر چھپایا گیا اسلحہ اور گولہ بارود تباہ کردیا گیا۔

اتحادی طیاروں نے مسلسل پانچ فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں باغیوں کا اسلحہ کا گودام مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور اس میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اتوار کی شام مغربی صنعاء میں اتحادی فوج کے طیاروں کی بمباری کے بعد ایک جگہ پر آگ کے شعلے اور دھوا دیکھا گیا اور زور دار دھماکوں کی آوازی بھی سنائی دیتی رہی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق شمالی صنعاء میں گذشتہ روز حوثی ملیشیا اور حوثیوں کے زیرانتظام نام نہاد پولیس اہلکار آپس میں اس وقت الجھ پڑے جب ملیشیا کے عناصر چندہ جمع کرنے الجلمہ بازار پہنچے۔

اطلاعات کے مطابق حوثیوں کی باہمی لڑائی کے نتیجے میں چار مسلح جنگجو ہلاک اور دو پولیس اہلکار اور دو عام شہری زخمی ہوگئے ہیں۔ جھڑپو کے بعد بازار کو بند کردیا گیا تھا۔