.

ہمسایہ ممالک میں بھی داعش کو نشانہ بنائیں گے: عراقی وزیراعظم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ ان کا ملک ہمسایہ ممالک میں داعش کے جنگجوؤں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

حیدر العبادی نے بدھ کے روز کرد خود مختار علاقے میں ایک فورم میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ وہ پڑوسی ممالک میں عراق کے لیے خطرے کا موجب بننے والے دہشت گردی کے ٹھکانوں کو ہدف بنانے میں کسی تردد کا مظاہرہ نہیں کریں گے‘‘۔

البتہ انھوں نے واضح کیا ہے کہ ایسی کارروائیاں ہمسایہ حکومت کی رضامندی کے بعد ہی کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ عراق کے لڑاکا طیاروں نے فروری میں داعش کے زیر قبضہ شام کے سرحدی قصبوں البوکمال اور حسیبہ پر بمباری کی تھی۔ عراقی حکومت نے تب کہا تھا کہ اس نے بغداد میں بم دھماکوں کا بدلہ چلانے کے لیے یہ فضائی حملے کیے ہیں۔داعش نے ان بم دھماکوں کی ذمے داری قبول کی تھی۔