.

جبہۃ فتح الشام نے دمشق میں تباہ کن بم دھماکوں کی ذمے داری قبول کر لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام میں ماضی میں القاعدہ سے وابستہ جنگجو گروپ فتح الشام محاذ نے دارالحکومت دمشق میں تباہ کن بم دھماکوں کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔ان بم حملوں میں شیعہ زائرین کو نشانہ بنایا گیا تھا اور ان میں چوہتر افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

جبہۃ فتح الشام نے اتوار کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ہفتے کے روز اسلام کے دو ہیروز نے دمشق کے وسط میں بم حملے کیے تھے جن کے نتیجے میں دسیوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے‘‘۔