.

عراقی فوج کی معاونت کے لیے 2000 امریکی فوجیوں کی انبار آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عالمی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق عراق میں داعش کے خلاف جاری جنگ میں عراقی فوج کی مدد کے لیے امریکا نے 2000 ہزار فوجی بغداد بھیجے ہیں جنہیں الانبار گورنری کے ایک فوجی اڈے پر منتقل کردیا گیا ہے۔

العربیہ کے مطابق عراقی فوج کے ایک عہدیدار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی فوجیوں کو الانبار صوبے کے دارالحکومت الرمادی کے مغرب میں واقع عین الاسد فوجی اڈے پر رکھا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق امریکا کی طرف سے عراق میں بھیجے گئے فوجی داعش کے خلاف جاری جنگ میں عراقی سیکیورٹی فورسز کی معاونت کریں گے۔