.

یمن: باغیوں کا بیلسٹک میزائل عرب اتحاد کے ہاتھوں فضا میں تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں تازہ ترین پیش رفت میں عرب اتحادی افواج کے فضائی دفاعی نظام نے حوثی ملیشیاؤں کی جانب سے تعز صوبے کے ضلع ذباب میں سرکاری فوج کے ٹھکانوں پر داغے جانے والے ایک بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر ڈالا۔

فوجی ذریعے کے مطابق یہ میزائل تعز کے ضلع موزع میں خالد عسکری کیمپ سے داغا گیا تھا۔

تعز صوبے میں ہی بالخصوص المخا ضلع میں یمنی فوج کی مشرقی محور کی جانب پیش قدمی کے دوران شدید جھڑپیں ہوئیں۔ دوسری جانب عرب اتحادی طیاروں نے تعز کے مغرب میں الوازعیہ کے علاقے میں باغی ملیشیاؤں کے ٹھکانوں کو بم باری کا نشانہ بنایا۔

صعدہ صوبے میں سرکاری فوج ملیشیاؤں کے ساتھ گھمسان کی لڑائی کے بعد متعدد ٹھکانوں پر کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ ان علاقوں میں سوق البقع ، العلیب اور عمود السعراء شامل ہیں۔