.

عرب اتحادی فوج کے حملےمیں حوثی لیڈر سمیت 45 جنگجو ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عرب اتحادی فوج نے تعز گورنری کے مغربی علاقے البرح میں حکومت مخالف باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں حوثی لیڈر امین حمیدان سمیت 45 باغی ہلاک ہوگئے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق المخا اور اس کے اطراف کو باغیوں سے چھڑانے کے لیے جاری آپریشن کے دوران باغیوں کے متعدد ٹھکانے اور کئی فوجی گاڑیاں تباہ کردیں۔

بمباری کےنتیجے میں حوثی لیڈر امین حمیدان سمیت 45 جنگجو ہلاک اور دسیوں زخمی ہوئے ہیں۔

قبل ازیں جمعرات کو عرب اتحادی فوج نے یمن کے شہر تعز میں ذباب ڈاریکٹوریٹ سے داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل فضاء میں مار گرایا تھا۔

عسکری ذرائع کے مطابق یہ میزائل تعز میں معسکرخالد سے داغا گیا تھا۔