.

"عزم کی آندھی" نے یمن میں فرقہ واریت کو پھیلنے سے روک دیا : ہادی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی نے "عزم کی آندھی" آپریشن کی اہمیت باور کراتے ہوئے کہا ہے کہ اس آپریشن کے سبب یمن "فرقہ وارایت کی بنیاد پر بحران کے حل" سے محفوظ رہا۔

سعودی روزنامے "الرياض" کے مطابق صدر ہادی نے یہ بات سعودی دارالحکومت سے اردن کے دارالحکومت عَمّان جاتے ہوئے کہی جہاں وہ 29 مارچ کو عرب سربراہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔ یمنی صدر کے مطابق ملک میں ایسے طلبہ کی بھی تعداد ہے جن کو حوثیوں نے ایران کا ایجنٹ بنانے کے لیے بھیجا۔

ہادی نے بتایا کہ حوثیوں نے یمنی طلبہ کو قُم سے واپس بلانے کو مسترد کر دیا۔ ہادی کا مزید کہنا تھا کہ " ہم نے ایسے ایرانیوں کو پکڑا ہے جو اسلحے کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں"۔

یمنی صدر نے اس جانب اشارہ کیا کہ صنعاء کا معرکہ تاخیر کا شکار نہیں ہوا تاہم "ہم جنگ نہیں چاہتے"۔ ہادی کے باور کرایا کہ تعز صوبے کے لوگ دنیا کے سامنے بھوک اور پیاس کا شکار ہوئے۔