.

عراق کا وزیر اعظم میں ہوں : العبادی نے گورنر کرکوک کو باور کرا دیا !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے کرکوک کے گورنر اور کابینہ پر زور دیا ہے کہ وہ کرکوک کی وحدت برقرار رکھنے میں پیش پیش رہیں۔ العبادی نے یہ بات عراقی کابینہ کے وزراء کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

عراقی کابینہ نے کرکوک حکومت کی جانب سے سرکاری عمارتوں پر کردستان ریجن کا پرچم لہرانے کے فیصلے کو جانب دارانہ فیصلہ قرار دیا۔

علاوہ ازیں کابینہ نے کرکوک میں مقامی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ آئینی اور قانونی دائرہ کار کا احترام کرے تاکہ عراق کی وحدت کو برقرار رکھا جا سکے اور کرکوک کی آبادی میں نسلی تنوع کے ساتھ سنجیدگی سے معاملہ کیا جا سکے۔

ادھر ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے بغداد اور اربیل کے درمیان بحران میں مداخلت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کرکوک میں سرکاری عمارتوں پر سے کردستان کا پرچم فوری طور پر اتار لیا جائے۔

کرکوک صوبے کی کونسل نے پرچم اتارنے کے مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے کردستان میں ضم ہونے کے لیے ایک ریفرنڈم کرانے کی تائید کی ہے۔