یمن کے صدر عبد ربہ منصور ھادی نے ایران نواز شدت پسند حوثی باغیوں پر شدید تنقید کرتےہوئے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا نے خود کو ایران کے ہاتھ فروخت کردیا ہے۔
العربیہ چینل کے مطابق ایک بیان میں صدر منصور ھادی نے کہا کہ حوثی ملیشیا یمن میں ایران کے کٹھ پتلی کا کردار ادا کررہی ہے اور ایک سازش کے تحت یمن میں ایرانی پروگرام مسلط کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
صدر ھادی کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب دوسری طرف عرب اتحادی فوج نے الحدیدہ بندرگاہ کو باغیوں سے چھڑانے کے لیے فوجی اور لاجسٹک کمک مغربی ساحل کی طرف روانہ کردی گئی ہے۔
یمنی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی ہےکہ عرب اتحادی ممالک اور آئینی حکومت کی طرف سے الحدیدہ بندرگاہ کو باغیوں سے چھڑانے کے لیے فوج کی بھاری نفری مغربی ساحل کی طرف بھیجی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ الحدیدہ کو چھڑانے کا آپریشن عدن کو باغیوں سے آزاد کرنے کی فوجی کارروائی سے ملتا جلتا ہے۔
-
یمن: حوثیوں سے آزادی کے بعد المخاء اور حدیدہ بندرگاہیں بحالی کی راہ پر!
یمنی حکومت نے بحیرہ احمر کے ساحل پر موجود بندرگاہ المخاء کو حوثی باغیوں کے شکنجے سے آزاد کروانے کے بعد بحری جہازوں کی آمد ورفت کے لئے دوبارہ کھولنے کا ... بين الاقوامى -
دشمن نے ’یمن‘ میں مداخلت کر کے حماقت کی: محمد بن سلمان
یمنی قبائلی عمائدین کی نائب ولی عہد سے ملاقات بين الاقوامى -
یمن : الحدیدہ کی بندرگاہ واپس لینے کے لیے 2 بریگیڈ تیار
ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے یمنی ذمے داران کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر عبدربہ منصور ہادی کی حکومت نے الحدیدہ کی بندرگاہ کو واپس لینے کے لیے دو ... مشرق وسطی