.

موصل: داعش مخالف جنگ میں جدید ترین امریکی ڈرون کا استعمال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ عراق کے شہر موصل میں دہشت گرد تنظیم ’داعش‘ کے خلاف جاری لڑائی میں بغیر پائلٹ کے جدید ترین ڈرون طیاروں کا استعمال کررہی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ’The Gray Eagle‘ کے نام سے مشہور امریکی ڈرون کومختلف مہمات میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس ڈرون کو فضاء سے زمین پر داغے جانے والے چار میزائلوں اور چار بموں سے مسلح کیا جاسکتا ہے۔

’گرے ایگل‘ کی قیمت اکیس ملین ڈالر ہے۔ یہ ڈرون خود کار طریقے سے ٹیک آف اور لینڈ کرنے اور انسانی معاونت کے بغیر خود ہی آپریشنل مہمات انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

فی گھنٹہ 280 کلو میٹر کی رفتار سے سفر کرنے والا یہ ڈرون طیارہ 30 گھنٹے تک مسلسل فضاء میں رہ سکتا ہے۔