.

موصل سے فرار کی کوشش، داعش نے11 شہری قتل کردیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراقی فوجی حکام کے مطابق دہشت گرد تنظیم’داعش‘ نے مغربی موصو سے فرار کی کوشش کرنے والے 11 شہریوں کو پکڑنے کےبعد انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

العربیہ کے مطابق عراقی فوج کے ایک سینیر عہدیدار نے بتایا کہ داعش نے مغربی موصل سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران ایک درجن شہریوں کے سرقلم کردیے ہیں۔

انٹیلی جنس معلومات کے مطابق مغربی موصل کی ’تموز کالونی‘ سے فرار کی کوشش کرنے والے گیارہ شہریوں کو موت کےگھاٹ اتار دیا گیا۔

ادھر دوسری جانب موصل کو داعش سے چھڑانے کے لیے فوجی آپریشن جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق آنے والے تین ہفتوں کےدوران داعش کے خلاف مغربی موصل میں جنگ زیادہ شدت اختیار کرسکتی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے موصل کے دائیں طرف داعش کے ٹھکانوں پر بھرپور حملے کیے ہیں۔ عالمی اتحادی فوج بھی داعش کے ٹھکانوں پر مسلسل بمباری کررہی ہے۔