.

شام: ترکی کی سرحد کے نزدیک دھماکا، متعدد افراد ہلاک اور زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام میں ترکی کی سرحد کے نزدیک ایک دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

شام میں انسانی حقوق کے مانیٹرنگ گروپ کے مطابق سرحدی شہر اعزاز میں شام کی عبوری حکومت کی عمارت کے سامنے ہونے والا دھماکا گولہ بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے کیا گیا۔

شامی کارکنان نے ٹوئیٹر پر دھماکے کے بعد کی تصاویر جاری کی ہیں۔