.

شام: نشانہ باز حملے میں روسی عسکری مشیر ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

روسی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ شام میں روس کے ایک فوجی مشیر کو نامعلوم مسلح افراد نے اسنائپر سے گولی مار کر قتل کردیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق روزسی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل الیکسی پوچلنیکوف شام میں متعین عسکری مشیروں کے گروپ میں شامل تھے اور انہیں شامی فوج کی رہ نمائی اور تربیت کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

ادھر روسی فوج کا کہنا ہے کہ ٹریننگ کے دوران نامعلوم افراد کے اسنائپر سے فائرنگ کے نتیجے میں کرنل پوچیلنیکوف شدید زخمی ہوئے جو زخموں کی تاب بہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

خیال رہے کہ شام میں فوجی کارروائی کے آغاز سے اب تک روسی فوج کے 31 اہلکار اور افسر ہلاک ہوچکے ہیں۔