.

سعودی عرب: مشرقی صوبے میں "آر پی جی" حملہ ، 1 فوجی شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی وزارت داخلہ نے منگل کے روز مشرقی صوبے کے شہر قطیف میں ایک سعودی فوجی کے شہید ہونے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب المسورہ کے علاقے میں دہشت گردوں نے سکیورٹی گشت پر مامور دستے کو " آر پی جی" گرینیڈ کے ذریعے نشانہ بنایا۔ اس کے نتیجے میں اسپیشل ایمرجنسی فورسز سے تعلق رکھنے والا ایک لانس کارپورل ولید غثیان ضاوی الشیبانی شہید ہو گیا جب کہ 5 سکیورٹی اہل کار زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

وزارت داخلہ کے بیان میں باور کرایا گیا ہے کہ اس نوعیت کے واقعات کے باوجود سکیورٹی فورسز شدت پسند عناصر کا قلع قمع کرنے کے پُرعزم ہیں اور وہ اپنی ذمے داریاں سر انجام دینے کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔