.

موصل میں داعش کا ہر طرف سے گھیراؤ، مکمل شکست قریب آگئی؟

جنگجو گروپ کے زیر قبضہ مغربی موصل کا صرف 12 مربع کلومیٹر علاقہ رہ گیا:عراقی ترجمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراقی فورسز نے شمالی شہر موصل کے مغربی حصے میں داعش کے جنگجوؤں کو صرف بارہ مربع کلومیٹر علاقے تک محدود کردیا ہے اور ان کا چاروں اطراف سے مکمل محاصرہ کر لیا ہے۔

عراقی فورسز کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ رسول نے منگل کے روز ایک نیوز کانفرنس میں داعش کے خلاف لڑائی میں اس اہم پیش قدمی کی اطلاع دی ہے۔

داعش کے خلاف جنگ میں عالمی اتحاد کے ترجمان امریکی فضائیہ کے کرنل جان دوریان نے بتایا ہے کہ جنگجو ہر طرف سے محاصرے میں آچکے ہیں اور شہر میں مکمل شکست اب ان کا مقدر بن چکی ہے۔