.

یمن میں حوثی عناصر کے پکڑے جانے کی تصاویر "العربیہ" کو حاصل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

"العربیہ" کو موصول ہونے والی خصوصی تصاویر میں یمن کے شمال مشرقی صوبے الجوف میں حوثی ملیشیاؤں کے ارکان کو پکڑے جانے کے مناظر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

العربیہ کے نمائندے نے فوجی علاقے میں یمنی فوج کی جیل میں زیر حراست افراد سے ملاقات کی۔ ان افراد نے اس امر کی تصدیق کی کہ وہ اپنے گھر والوں کے تحفظ اور انہیں ملیشیاؤں کی پکڑ سے بچانے کے واسطے لڑائی میں شریک ہونے پر مجبور ہوئے۔

"العربیہ" کے نمائندے نے زیر حراست افراد سے خصوصی ملاقاتیں کیں۔ گفتگو کے دوران یمنی فوجیوں کے قبضے میں موجود باغی ملیشیاؤں کے عناصر نے اعتراف کیا کہ یمن میں عام شہریوں کو حوثی ملیشیاؤں کی جانب سے وسیع پیمانے پر گُمراہ کن اطلاعات کا سامنا ہے۔