.

شاہ سلمان کی عرب کافی کی تیاری بارے ٹرمپ کو بریفنگ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے تاریخی دورے پر سعودی عرب کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچے تو شاہ سلمان نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ پہلی غیر رسمی ملاقات میں میزبان شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے اپنے خاص مہمان کو عرب کافی پیش کی گئی۔ اس موقع پر شاہ سلمان نے امریکی صدر کو عرب کافی کی تیاری، اسے ہلانے، اور دوسری بارنہ لینے کی عرب روایات کے بارے میں بریفنگ دی۔

خیال رہے کہ صدر ٹرمپ جمعہ کو امریکا سے سعودی عرب کے سفر پر روانہ ہوئے تھے۔ وہ آج ہفتے اور کل اتوار کے روز دو روزہ سعودی دورے کے دوران ریاض میں تین اہم سربراہ کانفرنسوں میں شرکت کریں گے۔

آج صدر ٹرمپ سعودی عرب کی قیادت سے ملاقات کریں گے جب کہ کل خلیجی اور اسلامی سربراہ کانفرنسوں سےخطاب کریں گے اور ساتھ ہی مسلمان ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے۔