.

عرب دنیا کو درپیش خطرات سے نمٹنے میں سعودی کردار اہم ہے : محمد بن زاید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ابوظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب کمانڈر شیخ محمد بن زاید نے اتوار کے روز کہا ہے کہ خلیجی ممالک کا امریکا کے ساتھ تعلق ٹھوس بنیادوں اور مشترکہ مفادات اور ویژن پر مبنی ہے۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں خلیجی امریکی سربراہ اجلاس کے اختتام کے بعد ابوظبی کے ولی عہد نے کہا کہ خلیجی امریکی سربراہ اجلاس عالمی سطح پر خلیج تعاون کونسل کے ممالک کی اہمیت کی دلیل ہے۔

محمد بن زاید کے مطابق خلیجی ممالک کے عمل میں کی تقویت اور عرب دنیا کو درپیش خطرات کا سامنا کرنے میں سعودی عرب کا بڑا کردار ہے۔