.

دہشت گردی کے مقابلے میں برطانیہ کے شانہ بشانہ ہیں: شاہ سلمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے بدھ کے روز برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے سے ٹیلفونک رابطہ کیا جس میں انہوں نے مملکت کی جانب سے مانچسٹر میں ہونے والی دہشت گرد کارروائی کی سخت مذمت کی اور اس کو اسلام کے بنیادی اصولوں اور اخلاقی اقدار کے منافی قرار دیا۔

سعودی خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق شاہ سلمان نے دھماکے میں مارے جانے والوں کے لیے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے حوالے سے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

سعودی فرماں روا نے گفتگو کے دوران باور کرایا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں مملکت اپنی پوری قدرت کے ساتھ برطانیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اس موقع پر برطانوی وزیر اعظم نے خادم حرمین شریفین کے لیے اظہارِ تشکر کیا اور باور کرایا کہ دہشت گردی کا مل کر مقابلہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پیر کی شام مانچسٹر میں امریکی گلوکارہ آریانا گرینڈے کے کنسرٹ میں ہونے والے خود کش حملے کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 59 زخمی ہو گئے تھے۔