.

عراق: الانبار صوبے میں نیا آپریشن، داعش کے 3 کمانڈر ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراقی صوبے الانبار میں ایک فضائی حملے میں داعش تنظیم کے 3 کمانڈر ہلاک ہو گئے۔ منگل کے روز سرحدی علاقے القائم میں ہونے والی اس کارروائی میں عراقی فضائیہ کے F-16 طیاروں نے حصہ لیا۔ اس دوران اسلحے اور ساز و سامان کا ایک گودام داعش کے تین مراکز بھی تباہ کر دیے گئے۔ یہ مراکز تنظیم کے اجلاس منعقد کرنے کے واسطے استعمال ہوتے تھے۔

الانبار صوبے میں عراقی سکیورٹی فورسز کے فوجی آپریشن کے سلسلے میں نئے اہداف میں النباعی ، بنی زید اور الکسارات کے علاقے شامل ہیں۔

آپریشن کا مقصد الانبار کے مشرق میں واقع ان علاقوں کو داعش تنظیم کے بچے کھچے عناصر سے پاک کرنا ہے۔

اس وقت صوبے میں فوجی آپریشن 3 محوروں پر جاری ہے جس میں عراقی فضائیہ اور بین الاقوامی اتحادی طیاروں کی معاونت حاصل ہے۔