.

قطر عرب برادران پر الاخوان اور ایران کو ترجیح دے رہا ہے : ضاحی خلفان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دبئی پولیس اور جنرل سکیورٹی کے نائب سربراہ ضاحی خلفان نے اُس حالیہ بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس میں قطر نے اخوان المسلمین اور ایران کے متعلق اپنے موقف کا اعلان کیا۔ خلفان نے اس اعلان کو ایک سیاسی المیہ قرار دیا جس نے قطر کو دہشت گردی سے متعلق عرب اور اسلامی ممالک کے اُس موقف سے منحرف کر دیا جو ریاض کے سربراہ اجلاسوں کے نتیجے میں سامنے آیا تھا۔

ضاحی خلفان نے مختلف ٹوئیٹس میں اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ " یقینا قطر کا الاخوان اور ایران کو سعودی عرب ، امارات ، کویت اور بحرین پر مقدم کرنا ایک سیاسی المیہ ہے۔ ریاض میں تینوں سربراہ اجلاسوں کے بعد عرب ، اسلامی اور پوری دنیا کی سطح پر یکساں موقف سامنے آیا۔ تاہم قطر اب منحرف ہو کر اس صف سے نکل گیا۔ ہم اللہ سے ان کے لیے ہدایت کی دعا کرتے ہیں"۔

ضاحی خلفان نے سوال کیا کہ " پڑوسی ممالک سے تحفظ کے لیے قطر میں امریکی فوجی اڈے کا کیا مطلب ہے؟ قطر کے عوام پڑوسی ممالک کو پیارے ہیں۔ کیا سعودی عرب ، امارات ، کویت اور بحرین غلطی پر ہیں اور قطر صحیح ہے ؟

خلفان نے مزید کہا کہ "بجائے یہ کہ آپ ان ممالک کو اپنی پالیسی پر نظر ثانی کا کہیں.. میرے برادران آپ خود اپنی پالیسی پر نظر کریں۔ سعودی عرب نے اپنے موقف کے حوالے سے مغربی دنیا کے علاوہ عرب اور اسلامی دنیا کو بھی قائل کیا.. مگر قطر نے قائل ہونے سے انکار کیا.. ایسا کیوں ؟