.

سعودی شہروں میں روزے کے دورانیے میں نمایاں فرق!

طریف میں روزے کا دورانیہ طویل اور جازان میں سب سے کم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کسی بھی دوسرے ملک کی طرح سعودی عرب میں بھی مختلف مقامات پر روزہ کے اوقات میں نمایاں فرق ہے۔ بعض شہروں میں روزے کا وقت طویل اور بعض میں نسبتا کم ہے

سعودی عرب کے ماہر فکلیات اور عرب فیڈریشن برائے خلائی سائنس کے رکن خالد الزعاق نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کوبتایا کہ طریف شہر میں روزے کا دورانیہ 15 گھنٹے 40 منٹ ہے جب کہ دوسری طرف جازان میں پونا گھنٹا پہلے روزہ افطار کیا جاتا ہے۔

ان کاکہنا ہے کہ سعودی عرب کے بیشتر شہروں میں روزے کا دورانیہ 15 گھنٹوں سے زیادہ ہے۔

سعودی عرب کے شمال مغربی علاقوں میں روزے کا دورانیہ زیادہ ہے۔ جیسے جیسے خط استواء کے شمال کی طرف چلیں گے دن بڑا اور رات کم ہوتی جائے گی۔ اس طرح طریف اور اس کے بعد تبوک شہروں میں روزے کا دورانیہ دوسرے شہروں کی نسبت زیادہ ہے۔