موصل : داعش کے خلاف 26 ہزار سے زیادہ اہداف پر حملے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بغداد میں امریکی سفارت خانے کے مطابق مغربی موصل کی آزادی کے لیے شروع کیے جانے والے آپریشن کے 100 روز بعد عراقی افواج کی بین الاقوامی اتحاد کے تعاون سے پیش قدمی جاری ہے اور داعش تنظیم اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے۔

امریکی سفارت خانے کے بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ موصل شہر کی آزادی کے آپریشن کے آغاز سے اب تک بین الاقوامی اتحاد کی فضائیہ نے داعش کے ٹھکانوں پر 26100 سے زیادہ حملے کیے۔

اسی سیاق میں عراقی وزارت دفاع نے مغربی موصل کے علاقے الشفاء میں "بڑی" پیش قدمی کا اعلان کیا ہے۔

وزارت کے بیان کے مطابق اس پیش قدمی کے دوران مشترکہ عراقی افواج نے داعش تنظیم کو بھاری جانی و مادی نقصان پہنچایا۔ اس کے علاوہ عراقی افواج کے نائنتھ بریگیڈ نے مغربی موصل کے علاقے "حاوی الکنیسہ" میں گولہ بارود تیار کرنے والا ایک کارخانہ برآمد کر لیا۔

یہ تمام پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب تمام نظریں موصل شہر میں عراقی افواج اور داعش کے درمیان فیصلہ کن معرکے کی جانب لگی ہوئی ہیں۔ اس معرکے میں گھمسان کی لڑائی جامع مسجد النوری کے اطراف میں متوقع ہے۔ عراقی عسکری قیادت کو امید ہے کہ موصل شہر کا مغربی حصہ رمضان کے دوران مکمل طور پر واپس لے لیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں