اردنی فورسز نے الرکبان کیمپ کے نزدیک حملہ ناکام بنا دیا

شام کی سرحد کے نزدیک علاقے میں جھڑپ میں تین جنگجو مارے گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اردن کی فوج نے شام کی سرحد کے نزدیک واقع الرکبان کیمپ کے بالمقابل واقع چوکیوں پر مسلح جنگجوؤں کے حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔

اردن کی مسلح افواج کی جنرل کمان کے ایک ذریعے نے ہفتے کے روز بتایا ہے کہ تین موٹر سائیکل سواروں نے الرکبان کیمپ کے نزدیک حملہ کیا تھا۔وہ شام کے سرحدی علاقے سے اردن کی حدود میں داخل ہوئے تھے۔

اردن کے سرحدی محافظوں کے ساتھ جھڑپ میں تین مسلح افراد مارے گئے ہیں جبکہ ایک اردنی افسر زخمی ہوا ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

گذشتہ ماہ شامی مہاجرین کے اس کیمپ میں ایک کار بم دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔اس واقعے سے دو روز قبل اسی جگہ دو کار بم حملے کیے گئے تھے۔داعش نے الرکبان کیمپ کے نزدیک ان دونوں بم حملوں کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں