دبئی سے روانہ ہونے والے مسافر اب ہوائی اڈے پر "نیند" پوری کریں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اس حقیقت سے تو انکار نہیں کیا جا سکتا کہ سفر کی بعض پروازیں بہت سے مسافروں کو تھکا ڈالتی ہیں۔ تاہم اگر آپ دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے راستے سفر کر رہے ہیں تو قسمت آپ پر مہربان ہو سکتی ہے۔

اس کی سادہ سی وجہ یہ ہے کہ اب آپ اپنی منزل مقصود کی جانب روانگی سے قبل ہوائی اڈے پر نیند اور آرام کے مزے لے سکتے ہیں۔

دبئی کے ہوائی اڈے پر بدھ کے روز سونے کے کیبنوں کے ہال "سِلیپ اینڈ فلائی" کا افتتاح کیا گیا ہے۔ ہوائی اڈے کی عمارت نمبر 3 میں واقع اس ہال میں سونے کے لیے 27 کیبن شامل ہیں۔

ہوائی اڈے کی جانب سے نہ صرف تھکے ہوئے مسافر کی راحت کا سامان فراہم کیا گیا ہے بلکہ ساتھ ہی اس کی "تفریح" کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔ سونے کی غرض سے بنائے گئے ان کیبنوں میں " Scandinavian design" کو اپنایا گیا ہے۔ مجموعی 27 کیبنوں میں سے 20 کیبن اِسکیمو کے گھروں کی صورت میں ڈیزائن کیے گئے ہیں جب کہ 7 دُہرے کیبنوں کو بچوں کے فولڈ ایبل بستروں سے بھی لیس کیا گیا۔

یاد رہے کہ مذکورہ کیبن ہال "سِلیپ اینڈ فِلائی" عمارت کے گیٹA1 کے نزدیک واقع ہے۔ یہ ہال دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے راستے سفر کرنے والے مسافروں کو اپنی نیند پوری کرنے اور راحت و آرام حاصل کرنے کے مزید اختیارات فراہم کرتا ہے.. جہاں ہوائی اڈے پر کئی فائیو اسٹار ہوٹل بھی موجود ہیں۔ سونے کی غرض سے بنائے جانے والے نئے ہال میں انٹرنیٹ کے ذریعے کیبنوں کی بُکنگ کرائی جا سکتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں