شاہ سلمان کے مشیر خاص کی امیر کویت سے ملاقات

شہزادہ خالد بن فیصل کے اعزاز میں صباح الاحمد الجابر الصباح نے افطار ڈنر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین کے مشیر اور مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد بن فیصل بن عبدالعزیز مختصر دورے پر کویت پہنچ گئے۔

کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’کونا‘ کے مطابق ہوائی اڈے پر سعودی مہمان کا استقبال کویتی کابینہ کے وزیر مملکت اور قاٗئمقام وزیر اطلاعات الشیخ محمد العبد اللہ المبارک الصباح نے کیا۔

کویت کے امیر عزت ماب صباح الاحمد الجابر الصباح نے پیر کی شام دسمان محل میں معزز سعودی مہمان کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس کے بعد دونوں رہنماوں نے ملاقات کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں