یمن کے لئے عرب اتحاد نے قطر کی رکنیت ختم کر دی

دوحہ کا بیانہ اور عملی اقدامات عرب اتحاد کے مقاصد سے میل نہیں کھاتے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن کی آئینی حکومت کے حمایتی عرب اتحاد نے قطر کی جانب سے انتہا پسندی اور یمن میں دہشت گردی کو فروغ دینے والے اقدامات کی حمایت کرنے پر میں دوحہ کی عرب اتحاد میں شمولیت ختم کر دی ہے۔

قطر، یمن میں مبینہ طور پر القاعدہ اور داعش کی حمایت کرتا ہے۔ نیز یمن کی باغی ملیشیاوں کے ساتھ دوحہ کے تعلقات عرب اتحاد کے مقاصد سے میل نہیں کھاتے جس کی وجہ سے اتحاد نے قطر کی اپنی صفوں میں شمولیت ختم کر دی ہے۔

اس سے قبل پیر کی صبح سعودی عرب، بحرین، امارات اور مصر نے قطر سے اپنے اپنے سفارتی تعلقات ختم کر دیئے تھے اور قطری شہریوں اور سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کے لئے مختلف معیاد کی مہلت دی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں