"اتحاد ایئرویز" کی قطر آمد و رفت کے لیے پروازیں معطل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی اتحاد ایئرویز نے اعلان کیا ہے کہ وہ منگل چھ جون کی صبح سے قطر آنے جانے والی اپنی تمام پروازوں کو اگلے نوٹفکیشن تک معطل کر رہی ہے۔

کمپنی کے ترجمان نے اپنی ای میل میں بتایا کہ ابوظبی سے دوحہ کے لیے آخری پرواز پیر اور منگل کی درمیانی شب 02:45 پر روانہ ہوئی۔
اتحاد ایئرویز کا یہ اقدام سعودی عرب کی جانب سے قطر کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات منقطع کرنے اور تمام بری ، بحری اور فضائی راستوں کی بندش کے بعد سامنے آیا ہے۔ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر قطر کے شہریوں کے مملکت میں داخلے کو بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

ادھر متحدہ عرب امارات ، بحرین اور مصر نے بھی مماثل اقدامات کا اعلان کر دیا۔ اس کی وجہ قطر کی جانب سے خلیجی مشترکہ موقف میں دراڑ ڈالنے اور دہشت گردی اور شدت پسند جماعتوں کے لیے سپورٹ کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات ہیں۔

اتحاد ایئرویز کے مطابق پیر کے روز اس کی پروازیں معمول کے مطابق رہیں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں