.

سعودی اور اماراتی بینکوں نے قطر کے بینکوں کے ساتھ معاملات روک دیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے بینکوں نے خطے میں سفارتی اختلافات کے سبب منگل کی صبح سے قطر کے بینکوں کے ساتھ معاملات اور LC کھولنے کا سلسلہ موقوف کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اماراتی مرکزی بینک نے ریاست کے تمام بینکوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قطر کے بینکوں کے ساتھ اپنے لین دین کی تفصیلات اِفشا کریں۔ ادھر بحرین کے مرکزی بینک نے بھی مماثل اقدام کرتے ہوئے متعلقہ معلومات کے حصول کے لیے جمعرات کا روز بطور آخری دن مقرر کیا ہے۔

اس سلسلے میں امارات اور بحرین کے مرکزی بینکوں کے ذمے داران سے تبصرے کے لیے رابطہ نہیں ہو سکا۔

سعودی عرب ، مصر ، امارات اور بحرین نے پیر کے روز دوحہ کے ساتھ تمام فضائی ، برّی اور سمندری راستے کو منقطع کر لیے اور قطر پر "دہشت گردی" کی سپورٹ کا الزام عائد کیا۔