.

سعودی سول ایوی ایشن: قطر ایئرویز کا لائسنس منسوخ، تمام دفاتر بند

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سِول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ اس نے قطر کی فضائی کمپنی "قطر ایئرویز" کا مملکت کے لیے لائسنس منسوخ کر کے اُس کے تمام دفاتر بند کر دیے ہیں۔

اس سے قبل اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا تھا کہ فیصلے کا اطلاق فوری طور پر قطر کے تمام نجی اور تجارتی طیاروں پر ہوگا اور ان طیاروں پر سعودی عرب کی فضائی حدود پار کرنے پر بھی پابندی ہو گی۔

اتھارٹی نے بتایا کہ اس نے سعودی عرب کی تمام تجارتی اور نجی فضائی کمپنیوں کو قطر کے لیے پروازوں سے روک دیا ہے۔
یہ اقدام سعودی عرب کی جانب سے قطر کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات منقطع کرنے اور تمام بری، بحری اور فضائی راستوں کی بندش کے بعد سامنے آیا ہے۔ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر قطر کے شہریوں کے مملکت میں داخلے کو بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

ادھر متحدہ عرب امارات ، بحرین اور مصر نے بھی مماثل اقدامات کا اعلان کر دیا۔ اس کی وجہ قطر کی جانب سے خلیجی مشترکہ موقف میں دراڑ ڈالنے اور دہشت گردی اور شدت پسند جماعتوں کے لیے سپورٹ کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات ہیں۔