.

ایران : خمینی کی قبر کے نزدیک دھماکے اور خودکش بمبار کی لاش کا منظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایرانی خبر رساں ایجنسی "فارس" کے مطابق بدھ کی صبح 4 مسلح افراد نے انقلاب ایران کے سرخیل خمینی کے مزار پر حملہ کر دیا۔

ایجنسی کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں میں سے 3 نے مزار پر آنے والے افراد پر 10 گولیاں چلائیں جب کہ چوتھے حملہ آور نے مزار کے نزدیک پولیس مرکز کے سامنے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

حکام کے مطابق جائے مقام پر ایک دوسری بارودی جیکٹ کو ناکام بنا دیا گیا۔ ایرانی سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک مسلح حملہ آور مارا گیا ، دوسرے حملہ آور نے زہر کی گولیاں نگل کر خود کشی کر لی جب کہ تیسری حملہ آور ایک خاتون تھی جس کو گرفتار کر لیا گیا۔