دو سو سے زاید قطری معتمرین کے مکہ داخلے کے انتظامات مکمل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی سلویٰ گذرگاہ کی انتظامیہ سے قطر سے عمرہ کی ادائی کے لیے آنے والے 206 عازمین عمرہ کے مکہ معظمہ داخل ہونے کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

العربیہ چینل کی رپورٹ کے مطابق سرحدی گذرگاہ ’سلویٰ‘ پر تعینات کسمٹز کے ڈائریکٹر جنرل عثمان الغامدی نےبتایا کہ اس گذرگاہ سے روزانہ کم سے کم 800 ٹرک اور دوسری گاڑیاں سعودی عرب داخل ہوتی ہیں۔

’العربیہ‘ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلویٰ گذرگاہ سے سعودی عرب اور قطر آمد ورفت دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات ختم ہونے کے بعد بند ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قطر اس گذرگاہ سے 50 فی صد سیمنٹ درآمد کرتا رہا ہے۔ اس کے علاوہ یہ گذرگاہ قطر کے غذائی سامان کی 40 فی صد ترسیل اور 30 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا سالانہ تجارتی سامان منگواتا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان سالانہ 17 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی سبزی اور پھلوں جب کہ 41 کروڑ 6 لاکھ کی مویشیوں کی تجارت ہوتی رہی ہے۔

خیال رہے کہ قطر اورسعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات ختم ہونے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان ہرطرح کی آمد ورفت بند کردی ہے تاہم متعمرین کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں