رابطہ عالم اسلامی : یوسف القرضاوی کی اسلامک فقہ اکیڈمی کی رکنیت ختم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اسلامی دنیا کی معروف تنظیم "رابطہ عالم اسلامی" نے شیخ یوسف القرضاوی کی اسلامک فقہ اکیڈمی کی رکنیت ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام چار ممالک سعودی عرب ، امارات ، بحرین اور مصر کی جانب سے قرضاوی کو دہشت گردی عناصر کی فہرست میں شامل کیے جانے کے بعد کیا گیا۔

ٹوئیٹر پر ایک سرکاری ٹوئیٹ میں تنظیم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ "مملکت سعودی عرب اور اس کے برادر ممالک کی جانب سے جاری ہونے والی دہشت گرد عناصر سے متعلق فہرستوں کی بنیاد پر رابطہ عالمی اسلامی نے یوسف القرضاوی کی اسلامک فقہ اکیڈمی میں رکنیت کو ختم کر دیا ہے"۔

علاوہ ازیں تنظیم نے اپنے ایک بیان میں سعودی عرب ، مصر ، امارات اور بحرین کی جانب سے دہشت گردی سے متعلق کالعدم شخصیات اور اداروں کی فہرستوں کی مکمل تائید بھی کی ہے۔

تنظیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ " یہ فہرستیں اور درجہ بندی اس بات کو باور کراتی ہیں کہ مملکت سعودی عرب اور اس کے برادر ممالک دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اس کے مالی ذرائع کے خاتمے کے حوالے سے پاسداری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ عالمی برادری پر لازم ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے واسطے اپنی کوششوں میں اضافہ کرے"۔

مذکورہ چاروں ممالک نے جمعے کی صبح ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ 59 شخصیات اور 12 اداروں کو کالعدم دہشت گرد عناصر کی فہرستوں میں شامل کر لیا گیا ہے جن کو قطر کی سرپرستی حاصل ہے۔ قطر ان کو پناہ اور سپورٹ فراہم کر رہا ہے اور یہ عناصر اپنی دہشت گرد سرگرمیوں کے سبب ان چاروں ممالک میں امن و امان کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں