.

لیبیا : دہشت گرد عناصر کی اضافی فہرست ، 75 افراد اور 9 ادارے شامل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لیبیا کی پارلیمنٹ میں دفاع اور قومی سلامتی کی کونسل نے دہشت گردی سے متعلق ایک اضافی فہرست پیش کی ہے۔ فہرست میں ایسی 75 شخصیات اور 9 تنظیموں کے نام شامل کیے گئے ہیں جن کا قطر میں موجود شخصیات سے تعلق ہے۔ قطر کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی فہرست میں لیبیا سے تعلق رکھنے والے کئی افراد کے نام ہیں۔

اس سے قبل سعودی عرب ، مصر ، متحدہ عرب امارات اور بحرین جمعے کے روز ایک مشترکہ بیان میں 59 افراد اور 12 اداروں اور تنظیموں پر مشتمل کالعدم عناصر کی فہرستیں جاری کر چکے ہیں جن کو دوحہ کی طرف سے مال اور ہتھیار فراہم کیے جاتے ہیں۔