یمن : تعز کے جنوب میں ملیشیاؤں کے خلاف وسیع عسکری آپریشن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں سرکاری فوج نے اعلان کیا ہے کہ تعز صوبے کے جنوب میں حوثی اور معزول صالح کی ملیشیاؤں کے زیرِ قبضہ متعدد دیہات کو آزاد کرانے کے لیے وسیع پیمانے پر ایک عسکری آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یمنی عسکری ذرائع نے واضح کیا کہ صوبے کے جنوب میں الصلو ، الاقروض اور الشقب کے دیہات پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے ہفتے کو صبح سویرے فوج کے بریگیڈ 35 نے پیش قدمی کی۔

اس سے قبل رواں ماہ میں باغیوں نے تعز شہر کے مشرق اور شمال میں رہائشی علاقوں کو مخلتف نوعیت کے بھاری ہتھیاروں کے ذریعے شدید اور اندھادھند گولہ باری کا نشانہ بنایا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں