دراندازی کی کوشش ، اردن کی فوج نے 5 افراد کو ہلاک کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اردن کی فوج کے اعلان کے مطابق شام اور عراق کے درمیان واقع التنف کی گزرگاہ کے قریب آنے والے پانچ افراد کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
اردن کی مسلح افواج کی جنرل کمان کے ایک عسکری ذمے دار کے بیان کے مطابق سرحدی محافظین کی جانب سے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران نو گاڑیوں سے نمٹا گیا جو التنف کی گزرگاہ کے راستے اردن کی سرحد کی جانب بڑھ رہی تھیں۔

"عمون" خبر رساں ایجنسی نے مذکورہ ذریعے ذمے دار کے حوالے سے مزید بتایا کہ سرحدی محافظین کی کارروائی پر یہ گاڑیاں شامی سرحد کی جانب واپس چلی گئیں۔ اس کے کچھ دیر بعد ایک پِک اپ گاڑی اور دو موٹر سائیکلیں پھر سے اردن کی سرحد کی جانب آئیں جس پر جھڑپ کا آغاز ہو گیا۔ جھڑپ کے نتیجے میں پانچ افراد مارے گئے جب کہ گاڑی اور دونوں موٹر سائیکلوں کو تباہ کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ زخمیوں کو بچانے کے لیے آنے والی ایک دوسری گاڑی کو بھی ناکارہ بنا دیا گیا۔

دوسری جانب سرحدی محافظین کی فورس نے دو افراد کی جانب سے شامی اراضی سے اردن کی سرحد میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔ دونوں افراد کو گرفتار کر کے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں