.

حرمِ مکّی : برقی گاڑیوں کے بیڑے کی ذمے داریاں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مسجد حرام کے احاطے میں رواں دواں بجلی سے چلنے والی گاڑیاں اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ حرمین شریفین کی انتظامیہ معتمرین اور حجام کرام کی خدمت کے لیے جدید ترین عالمی مصنوعات کے استعمال کے واسطے کوشاں رہتی ہے۔

مسجد حرام کی انتظامیہ نے برقی سواریوں کا بیڑا بنیادی طور عمر رسیدہ افراد ، معذورین اور بچوں کی مدد کے لیے مقرر کیا ہے جب کہ برقی گاڑیوں کی دیگر ذمے داریاں بھی ہیں جن میں حرمِ مکی شریف میں جنازوں کی آمد و رفت شامل ہے۔

اس سلسلے میں برقی گاڑیوں کے ایک منتظم راشد الحاج نے "العربیہ" سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ "یہ خدمت لوگوں کی تشفّی کے علاوہ بڑی عمر والے اور معذور افراد کی منتقلی کے واسطے ہے"۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس خدمت پر مامور نوجوان ڈیوٹی کے اوقات کے منتظر نہیں رہتے بلکہ ان میں سے بعض تو معتمر یا حاجی کے اپنے مطلوبہ مقام تک پہنچنے تک اپنا کام انجام دیتے رہتے ہیں"۔