دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے کے امریکی مطالبے کا سعودی کابینہ میں خیر مقدم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کی حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے جس میں انہوں نے قطر پر ایک بار پھر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کی مالی معاونت کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض حکومت، امریکی صدر ٹرمپ کے قطر سے متعلق مطالبے کا خیر مقدم کرتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر نے ایک بار پھر قطر سے دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے کا مطالبہ کرنے کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کی خدمات اور قربانیوں کو سراہا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا اور سعودی عرب ایک صفحے پر ہیں۔ سعودی عرب دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ خطے میں دیرپا امن واستحکام کے لیے بھی کوششیں جاری رکھے گا۔

سعودی کابینہ کا اجلاس خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں قطر کے سفارتی بائیکاٹ اور امیر کویت الشیخ جابر صباح الاحمد الجابر الصباح، پاکستانی وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جانب فریقین میں مصالحتی کوششوں پر بھی غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ کابینہ کے اجلاس میں ترک صدر طیب ایردوآن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جمہوریہ فرانس کے نو منتخب صدر ایمانویل میکرون کی جانب سے ریاض ہونے سے ہونے والے ٹیلیفونک رابطوں اور خلیجی بحران کے پرامن حل کی کوششوں کو سراہا گیا۔

اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات وثقافت ڈاکٹر عواد بن صالح العواد نے سعودی پریس ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں خطے کی تازہ ترین صورت حال اور بین الاقوامی اہمیت کے ایشوز پر غور کیا گیا۔ انہوں نے قطری۔سعودی مشترکہ خاندانوں کی کفالت کے لیے خادم الحرمین الشریفین کی طرف سےاقدامات کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، قطری قوم کو دشمن اور غیر نہیں سمجھتا بلکہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے دل میں قطری باشندوں کے لیے محبت واحترام کے جذبات موجود ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں