.

نجران کے سامنے سعودی فوج کے ہاتھوں حوثیوں کا حملہ پسپا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

"العربیہ" کے نمائندے کے مطابق سعودی افواج نے منگل کی صبح نجران کے سامنے کئی محوروں سے حوثی اور معزول ملیشیاؤں کے متعدد حملوں کو ناکام بنا دیا۔

عسکری ذرائع کے مطابق سعودی فوج نے اپنے توپ خانوں کے ذریعے پہاڑی علاقوں میں حوثیوں کے خفیہ ٹھکانوں کو گولہ باری کا نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ اسپیشل فورسز کے بعض یونٹوں نے حوثی نشانچیوں کو ہدف بنایا۔ اس دوران اتحادی طیارے حوثیوں کی بعض بیرکوں پر بم باری کرنے میں کامیاب رہے جہاں باغی اپنا عسکری ساز و سامان ذخیرہ کر کے رکھتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ حملے کو پسپا کرنے کی کارروائی میں کم از کم 20 حوثیوں کو ہلاک کر دیا گیا جب کہ درجنوں باغی مختلف یمنی دیہات کی جانب فرار ہو گئے۔ اس کے علاوہ حوثیوں کو سعودی سرحد کی جانب لے کر آنے والی چار عسکری گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔