قطر کے بائیکاٹ پر القاعدہ کی مذمت.. الاِخوان کے ساتھ یک جہتی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

القاعدہ کی جانب سے الاخوان المسلمین جماعت کے ساتھ رابطے اور قطر کی طرف سے اس کے لیے سپورٹ کے کردار کی ایک نئی تصدیق سامنے آئی ہے۔ یمن میں القاعدہ تنظیم "انصار الشریعہ" نے سعودی عرب ، امارات ، بحرین اور مصر کی جانب سے قطر کے زیر سرپرستی شخصیات اور تنظیموں اور اداروں کو دہشت گرد عناصر کی فہرستوں میں شامل کرنے کی سخت مذمت کی ہے۔

القاعدہ کے میڈیا ونِگ کارپوریشن "السحاب" کی جانب سے جاری نئی وڈیو میں یمن میں القاعدہ تنظیم کے رہ نما خالد باطرفی نے کہا ہے کہ یہ فہرست اسلام اور مسلمانوں کے خلاف جنگ کے مترادف ہے۔ باطرفی نے علماء ، مبلغین ، طالب علموں اور مخلتف اسلامی گروپوں اور تحریکوں پر زور دیا کہ وہ "جہاد کی نصرت کے لیے کام کریں"۔

اس سے قبل انصار الشریعہ کے ایک کمانڈر جلال بلعیدی المرقشی نے اپنی ایک وڈیو میں القاعدہ تنظیم اور یمن میں الاخوان المسلمین کی نمائندہ "حزب الاصلاح" جماعت کے اُن مشترکہ حملوں پر تبصرہ کیا تھا جو دونوں تنظیموں نے باہمی تعاون سے یمن کے مخلتف محاذوں پر کیے۔

واضح رہے کہ یمن میں القاعدہ تنظیم کے زیادہ تر رہ نما الاخوان المسلمین جماعت میں رہے۔ ان میں سے کچھ افراد نے صنعاء کی الایمان یونی ورسٹی میں تعلیم حاصل کی اور فارغ التحصیل ہونے کے بعد یمن کے کئی محاذوں پر القاعدہ کے شانہ بشانہ لڑائی میں حصہ لیا۔

سال 2011ء اور 2012ء کے درمیان کے عرصے میں بہارِ عرب کے آغاز کے ساتھ الاخوان نے القاعدہ تنظیم کے حوالے سے سخت گیر موقف کا اظہار کیا۔ تاہم 2014 سے ایک مرتبہ پھر مشترکہ تعلقات استوار ہو گئے۔

یمن میں اسلام پسند جماعتوں اور تحریکوں کے امور کے ایک ماہر نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی درخواست پر بتایا کہ یمن میں القاعدہ تنظیم "انصار الشريعہ" کی طرف سے خطاب مرکزی شکل میں الاخوان المسلمین کے لیے ہدایات کے طور پر سامنے آیا ہے۔ اس میں یہ باور کرایا گیا ہے کہ سیاسی عمل میں داخل ہونا وقت کا ضیاع ہے اور "سرکشوں" کے خلاف صرف قتال کے راستے یعنی "جہاد" پر انحصار کیا جائے۔

جزیرہ نما عرب میں القاعدہ تنظیم کی جانب سے جاری ہفتہ روزہ "المسرى" میں اُن ممالک پر شدید تنقید کی گئی جن کے بارے میں کہا گیا کہ وہ "قطر اور اس کے امیر کے خلاف میڈیا مہم چلا رہے ہیں"۔

یمن میں حضرموت کے ساحلی علاقے سے جاری ہونے والے القاعدہ تنظیم کے اس اخبار کی ایک طویل رپورٹ میں.. قطر کے خلاف مہم کو یمن میں قطر کے کردار اور الاخوان المسلمین جماعت کے لیے دوحہ کی سپورٹ سے جھنجلاہٹ کا نتیجہ قرار دیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں