جاپان کے سمندر میں امریکی بحری جنگی جہاز کے 7 اہل کار لاپتا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

جاپان کے پانیوں میں ایک امریکی جنگی بحری جہاز کے فلپائن کے تجارتی بحری جہاز سے ٹکرانے کے نتیجے میں امریکی جہاز کے کے عملے کے سات اہل کار لا پتا ہو گئے ہیں۔

امریکی بحریہ کے ساتویں بیڑے کے مطابق یہ حادثہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب ڈھائی بجے کے قریب جاپانی شہر یوکوسوکا کے جنوب مغرب میں 56 سمندری میل کی دوری پر پیش آیاہے۔امریکی لڑاکا جہاز "یو ایس ایس فٹزجیرالڈ" اور فلپائن کے تجارتی جہاز "اے سی ایک کرسٹل" کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے۔ تاہم ان کی تعداد نہیں بتائی گئی۔

ساتویں بحری بیڑے کی ٹویٹ کے مطابق جاپان کی ساحلی پولیس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔امریکی بحریہ کے بیان کے مطابق جاپانی ہیلی کاپٹر نے ایک زخمی فوجی کو اسپتال منتقل کرنے کی کارروائی میں حصہ لیا۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ مذکورہ فوجی کی حالت اس حد تک تشویش ناک تھی کہ اسے جلد از جلد منتقل کرنے کی نوبت آئی۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ تصادم کے نتیجے میں امریکی جنگی جہاز کے دائیں حصے کو نقصان پہنچا اور جہاز کے اندر تھوڑا پانی بھی داخل ہو گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں