.

امریکی فوج نے عراق ،شام سرحد کے نزدیک مسلح ڈرون مار گرایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا کی قیادت میں داعش مخالف اتحاد نے کہا ہے کہ اس نے ایک شام نواز مسلح ڈرون مار گرایا ہے۔ اتحاد کا کہنا ہے کہ یہ مسلح ڈرون عراق کی سرحد کے نزدیک شام کے جنوب مشرقی علاقے میں ایک فوجی اڈے کی جانب حملے کی غرض سے بڑھ رہا تھا۔

امریکی فوج نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ ڈرون علاقے میں موجود اتحادی فورسز کی جانب معاندانہ ارادے سے بڑھ رہا تھا۔

امریکی اتحاد نے اسی علاقے کے نزدیک 8 جون کو ایک اور شام نواز یو اے وی ڈرون مار گرایا تھا ۔اس کے بارے میں مغربی انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ بغیر پائیلٹ طیارہ ایرانی تھا اور اس نے اتحادی فورسز کے نزدیک بم گرائے تھے جس کے بعد اس کو تباہ کردیا گیا تھا۔