.

غلافِ کعبہ کی دیکھ بھال کے لیے مستقل اقدامات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کی جانب سے بیت اللہ (خانہ کعبہ) کے غلاف کی مسلسل دیکھ بھال کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ اس کا مقصد غلاف کی نفاست اور پائیداری کو برقرار رکھنا ہے۔

مسجد حرام میں غلاف کعبہ کی صفائی کے خصوصی یونٹ کے ارکان جدید ترین آلات کے ذریعے کم سے کم وقت میں خانہ کعبہ کی دیوار سے گرد و غبار صاف کرتے ہیں۔ غلاف کعبہ موجود مٹی کے ذرات کو کاٹن کے کپڑوں اور خصوصی آلات کے ذریعے صاف کیا جاتا ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق پورے سال کے دوران طواف کرنے والوں کی رگڑ اور کناروں پر لٹک جانے کے سبب غلافِ کعبہ کئی جگہ سے پھٹ جاتا ہے۔ لہذا اس کی فوری سلائی اور مرمت کا سلسلہ بھی سال بھر جاری رہتا ہے۔

اس مقصد کے لیے غلاف کی دیکھ بھال کرنے والے یونٹ نے شفٹیں مقرر کر دی ہیں۔ ہر شفٹ میں دو اہل کار ہوتے ہیں جن کی بنیادی ذمے داری ان کے مطاف کے صحن میں موجود ہونے کا تقاضہ کرتی ہے.. تا کہ ہر وقت غلافِ کعبہ پر نظر رکھی جا سکے اور غلاف کی صفائی یا مرمت سے متعلق کسی بھی مطلوب اقدام کی فوری اطلاع کی جا سکے۔

اسی یونٹ کی ذمے داریوں میں حجر اسود اور رکن یمانی کی نگرانی بھی شامل ہے۔ اس دوران اس بات کا خیال رکھا جاتا ہے کہ طواف کرنے والوں کی جانب سے بوسے یا استلام کی کوشش میں غلاف اپنی جگہ سے ہٹ نہ جائے یا پھٹنے اور ادھڑنے سے دوچار نہ ہو جائے۔

یاد رہے کہ غلاف کعبہ کی دیکھ بھال کے لیے ایک ٹھوس پروگرام مرتب کیا گیا ہے۔ اس کے ذریعے غلافِ کعبہ کی مرمت اور صفائی کی جامع کارروائی کو یقینی بنانے کے علاوہ ہفتے میں ایک مرتبہ اس کو خوشبو سے معطر بھی کیا جاتا ہے۔

1