.

محمد بن سلمان کا بطور ولی عہد تقرر : سعودی سینئر علماء کمیٹی کا خیر مقدم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں سینئر علماء کمیٹی (ہیئۃ کبار العلماء) نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے شہزادہ محمد بن سلمان کو بطور ولی عہد اختیار کرنے اور انہیں نائب وزیراعظم مقرر کرنے کے فیصلے کا بھرپور خیر مقدم کیا ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق سینئر علماء کمیٹی کے جنرل سکریٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم اللہ کی توفیق سے عمل میں آنے والے اس اقدام کو خوش آئند سمجھتے ہوئے اسے فرماں روا کی جانب سے اپنے دین ، وطن اور عوام کی خدمت کے جذبے کی ایک کڑی قرار دیتے ہیں۔ ہم بیعت کمیٹی کی اس چناؤ کے لیے تائید اور شہزادہ محمد بن نایف کی طرف سے نئے ولی عہد کی بیعت کی بھی حمایت کرتے ہیں"۔

بیان کے اختتام پر سینئر علماء کمیٹی نے اللہ رب العزت کے حضور دعا فرمائی کہ وہ خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور دونوں کو اسلام اور مسلمانوں کے لیے اثاثے کے طور پر باقی رکھے۔